مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی میں ہندوستان کے ملوث ہونے کے ثبوت اقوام متحدہ کوپیش کردیئے ہیں اقوام متحدہ کو فراہم کردہ اسناد میں تصویری، آڈیو، ویڈیو اور تحریری مواد شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جمعرات کو سیکریٹری جنرل بان کی مون سے خصوصی ملاقات کی، جس میں ہندوستان کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی سے متعلق اسناد کو حوالے کیا گیا۔
اسناد میں بلوچستان، فاٹا اور کراچی میں دہشت گردوں کو سرمایہ اور اسلحہ فراہم کرنے کے تحریری، آڈیو، ویڈیو اور تحریری ثبوت شامل ہیں۔
پاکستان نے دہشت گردی میں ہندوستان کے ملوث ہونے کے ثبوت اقوام متحدہ کوپیش کردیئے ہیں اقوام متحدہ کو فراہم کردہ اسناد میں تصویری، آڈیو، ویڈیو اور تحریری مواد شامل ہے۔
News ID 1858550
آپ کا تبصرہ